Tuesday, April 16, 2024

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو انتخابی مہم چلانے سے کیوں نہیں روکا : عمران خان

الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو انتخابی مہم چلانے سے کیوں نہیں روکا : عمران خان
August 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاثر جا رہا ہے الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہے۔ حمزہ شہباز کو مہم چلانے سے کیوں نہیں روکا گیا۔ کپتان نے مخالف امیدوار کی حمایت پر جہلم سے دو پارٹی رہنماوں کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں ضمنی انتخاب کی مہم پر جانے سے قبل عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے آپ کو حکومت سے الگ کرنا چاہئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا حصہ ہے۔ حمزہ شریف کو مہم چلانے سے کیوں نہیں روکا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے 40 خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ عمران خان نے چودھری ثقلین اور یاور کمال کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت مرکزی انضباطی کمیٹی کی سفارش پر دی۔ دونوں رہنما مخالف امیدوار کی حمایت کررہے تھے۔