Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
September 14, 2017

اسلام آباد (92نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان طلبی کے احکامات کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن جب بھی بلائے گا وہ پیش ہونگے۔

ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کاکہنا تھا کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ عمران خان بیرون ملک سے آج ہی واپس پہنچیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

فیصلے میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ساتھ ہی عمران کو 25ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔