Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے ترقیوں کے بعد 102 افسران کے تبادلے کر دیے

الیکشن کمیشن نے ترقیوں کے بعد 102 افسران کے تبادلے کر دیے
November 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانہ پر تقرر تبادلے ہوئے۔ ترقیوں کے بعد 102 افسران کے تبادلہ کر دئیے گئے۔ سندھ اور بلوچستان کو مستقل صوبائی الیکشن کمشنرز مل گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گریڈ 21 کے دو، گریڈ 20 کے 6 افسران کے تبادلے کئے گئے۔ نیاز احمد بلوچ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان بن گئے جبکہ یوسف خٹک مستقل صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کردیئے گئے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر جہلم خورشید عالم ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا مقرر کیا گیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ملتان، اٹک، شیخوپورہ، وہاڑی، لاہور 1 ، لسبیلہ، گوادر، تربت، ژوب قلات، آوارن ،کوہلو، کشمور، کوئٹہ، دادو سبی، گھوٹکی ،لاڑکانہ، گجرات، چکوال سکھر جھنگ، جہلم کے ضلعی الیکشن کمشنرز تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا ندیم زبیر ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے۔