Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے بہادرآباد کیمپ کے امیدواروں کےکاغذات منظورکرلئے

الیکشن کمیشن نے بہادرآباد کیمپ کے امیدواروں کےکاغذات منظورکرلئے
February 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ سربراہ اور رابطہ کمیٹی کے اختلافات میں نیاموڑ آگیا،الیکشن کمیشن  میں رابطہ کمیٹی کا پلڑا بھاری ہوگیا جس سے فاروق ستار کو زور کاجھٹکا لگ گیا۔ ریٹرننگ افسر نے صرف خالد مقبول صدیقی  کے دستخط شدہ امیدواروں کےٹکٹ قبول کرلئے ۔ فاروق ستار دوڑے دوڑے الیکشن کمیشن آفس پہنچے لیکن بات نہ بنی ۔ کہاکہ اگر ضرورت محسوس  ہوئی تو رابطہ کمیٹی کی اکثریت کو چیلنج کرینگے ۔

رابطہ کمیٹی کاالیکشن کمیشن کولکھاخط کام کرگیا۔ ریٹرننگ افسرنےصرف خالد مقبول صدیقی  کے دستخط شدہ امیدواروں کے ٹکٹ قابل قبول قراردےدئے۔

الیکشن کمیشن نے بہادرآباد کیمپ کی نسرین جلیل،فروغ نسیم،امین الحق کےسمیت دیگرکےکاغذات منظورکرلئے ۔ کامران ٹیسوری  کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔انہیں بھی خالدمقبول صدیقی کے دستخط سےپارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تھا ۔

فاروق ستار کو اطلاع ملی تو وہ پی آئی بی سےبھاگے بھاگے الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔ ریٹرننگ افسرکےسامنے دلائل دیتے رہے ۔ مگرسب بے سود رہا ۔

فاروق ستار نے ریٹرننگ افسر کو بتایا کہ وہ پارٹی کے سربراہ  ہیں ۔ ان کی غیرموجودگی میں ہونے والے اجلاس کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہے۔

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پارٹی کے آپسی اختلافات آپس میں حل کریں ۔