Friday, May 17, 2024

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں  بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں
January 28, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ، نئی حلہ بندی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردیں ، صوبے میں بلدیاتی الیکشن نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق  بلوچستان کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے ڈی لیمیٹیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،  ہر ضلع کے لیے الگ الگ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کمیٹیوں کی نگرانی کریں گے۔ کمیٹیوں میں ضلعی الیکشن کمشنرز اور متعلقہ ضلع کے ریونیو افسران بھی شامل ہو نگے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کاکہنا ہے بلوچستان کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا فارمولہ طے کر لیا گیا ہے۔ نئی حلقہ بندیاں آبادی،عوامی اور انتظامی سہولیات کی بنیاد پر ہونگی۔ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ  آئینی مدت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن 120 روز میں  نئے  انتخابات کرانے کا پابند ہے۔