Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو این اے 120 میں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو این اے 120 میں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا
September 7, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو این اے 120 میں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا۔ بلال یاسین نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ۔ الیکشن کمیشن میں پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کے خلاف نوٹس پر سماعت ہوئی۔

بلال یاسین کے وکیل پیش ہوئے۔ انہوں نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کمیشن کو بتایا کہ بلال یاسین این اے 120 کے رہائشی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کہتا ہے کہ رکن اسمبلی متعلقہ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔

بلال یاسین صوبائی وزیر ہیں۔ لوگ ان کے گھر جاتے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن حکم دے کہ حلقے کا دورہ ہی نہ کریں تو نہیں کرینگے۔

چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ گھر جانے سے کسی نے نہیں روکا لیکن سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ بلال یاسین کےخلاف موہنی روڈ پر ریلی میں شرکت کی شکایت موصول ہوئی۔

بلال یاسین کے وکیل نے کہا کہ موہنی روڈ پر ان کے موکل کا گھر ہے۔ انہوں نے ریلی میں شرکت نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کو سیاسی گرمیوں سے روکتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔