Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے نظرثانی پلان کی منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے نظرثانی پلان کی منظوری دیدی
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے نظرثانی پلان کی منظوری دے دی دس اگست سے گھرگھرووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع ہوگا، دو قومی اورتين صوبائی حلقوں ميں ضمنی انتخابات کا شيڈول بھی جاری کرديا گیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں کے نظرثانی پلان کی منظوری دے دی ،اليکشن کميشن کے مطابق نادرا کے تمام شناختی کارڈ ہولڈرزکے نام ووٹرزلسٹ میں شامل کر ليے جائیں گے جبکہ ووٹرزکی تعداد نو کروڑ تيس لاکھ سے بڑھ کرنوکروڑ ستر لاکھ ہونے کا امکان ہے ، اليکشن کميشن کے نوٹی فيکيشن کے مطابق دس اگست سے گھر گھر ووٹوں کی تصدیق کی جائے گی اور يہ عمل بيس  دن تک جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ ووٹوں کی نئی فہرست عوامی مراکزمیں آویزاں کی جائیں گی دوسری جانب اليکشن کميشن نے قومی  و صوبائی  اسمبلی کے پانچ حلقوں ميں ضمنی  انتخابات کا شيڈول جاری کرديا ، این اے 162 ساہیوال کے ضمنی انتخاب 19 ستمبر ، اين اے 63 جہلم اور پی پی 232 وہاڑی ميں 31 اگست کو ضمینی الیکشن ہوں گےجبکہ پی ايس 127کراچی ميں 8 ستمبرجبکہ پی ايس 14 جيکب آباد میں  20  اگست کو  ضمنی انتخابات ہوں گے۔