Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کو موبائل فون لانے کی اجازت دیدی

الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کو موبائل فون لانے کی اجازت دیدی
July 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کا انوکھا فرمان جاری ہو گیا۔ ایک جانب پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی تو دوسری طرف انتخابی عملے کو موبائل فون لانے کی اجازت بھی دیدی۔ ای سی پی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون نہ لانے کی پابندی پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صرف پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لانے اور  استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ادھر عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کراچی کے مخصوص اضلاع کیلئے نجی بینکوں کے ملازمین تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی سفارش پر 2 نجی بینکوں کے 200 سے زائد ملازمین کی خدمات لی جارہی ہیں۔ ادھر الیکشن کمیشن نے لیٹر جاری کرنا شروع کر دیئے۔ نجی اداروں کے ملازمین کی تعیناتیوں سے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں ۔ ملازمین کو کراچی کے ضلع کورنگی اور وسطی کے پولنگ اسٹیشنز پر ہی کیوں تعینات کیا جارہا ہے ؟۔ انتخابی ڈیوٹی کیلئے خدمات صرف کراچی تک ہی محدود کیوں ہیں ؟