Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے الزامات پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے الزامات پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے الزامات پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیئے۔ دونوں وزرا سے الزامات پر ثبوت مانگ لئے۔

فواد چودھری اور اعظم سواتی کے پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات نوٹس کا حصہ ہیں، وزرا کو14  روز میں تحریری جواب دینے کی ہدایت کردی گئی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی کارروائی کا بھی نوٹس میں حوالہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 14 ستمبر 2021ء کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وفاقی وزراء کے الزامات کا سخت نوٹس لیا گیا تھا۔ ایوان صدر اور قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش آنے والے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

وفاقی وزراء سے الزامات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائے جانے سے متعلق عندیہ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا پیمرا سے جواب طلب کیا تھا۔