Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں
September 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ 

الیکشن کمیشن 2017 کی مردم شماری یا آئندہ سال ممکنہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیاں کرنے کی صورتحال پر بھی غور کریگا۔ نئے انتخابات سے متعلق بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز، کمپارٹمنٹ آف سکرینز سمیت دیگر انتخابی مواد کی خریداری پر مشاورت ہوگی۔

ووٹرز فہرستوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا جائیگا، انتخابی عملہ کی تربیت، ڈیٹا بنک اور پولنگ سکیمز پر بھی غور ہوگا۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں تمام ونگز کے حکام کو طلب کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے ای وی ایم کے زریعے الیکشن کرانے کی تجویز پر بریفنگ دی جائے گی۔