Sunday, May 19, 2024

الیکشن کمیشن نے 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی
October 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 261 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں 7 سینٹرز سمیت 71 رکن قومی اسمبلی شامل ہیں جبکہ پنجاب سے 84، سندھ سے 50 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
کے پی کے سے 38 اور بلوچستان اسمبلی کے 11 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ہیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی وزیر اویس لغاری اور رجب بلوچ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ عائشہ گلالئی، فہمیدہ مرزا اور شگفتہ جمانی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ معطل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔