Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کا فیصلہ
August 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت قبول کرلی، الیکشن کمیشن 17 اگست دن گیارہ بجے ڈیمو کا معائنہ کرے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ای وی ایم کے معائنے کی دعوت دی تھی۔