Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری

الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری
March 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری  ہے ، ووٹرز کی تعداد ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،عام انتخابات 2018 کے بعد 17 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کے بعد سے 17 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے، گذشتہ چھ برسوں میں الیکشن کمیشن نے 2 کروڑ15 لاکھ 69 ہزار نئے ووٹرز کا اندراج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق  مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق تاحال موجود ہے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملکی آبادی کا قریب 54 فیصد خواتین پر جبکہ 46 فیصد خواتین پر  ہے ۔