Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی 22ویں ترمیم ایوان زیریں میں منظور ،ایوان بالا میں لٹک گئی

الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی 22ویں ترمیم ایوان زیریں میں منظور ،ایوان بالا میں لٹک گئی
May 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی بائیسیوں آئینی ترمیم ، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں لٹک گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی بائیسیوں آئینی ترمیم سینیٹ میں ممبران کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث پیش نہ کی جاسکی، ترمیم سینیٹ سے منظور نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران دس جون کو ریٹائرڈ ہوجائینگے۔ نئے ممبران کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا عمل ابھی تک شروع نہ ہوسکا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تقرری کا معاملہ لٹک گیا ہے، الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی صورت میں ضمنی الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکے گا۔