Thursday, May 2, 2024

آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست خرم شیرزمان نے واپس لے لی

آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست خرم شیرزمان نے واپس لے لی
January 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور ممبر اسمبلی خرم شیر زمان نے سابق صدر اور  شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری  کی نا اہلی  کے لئے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔ خرم شیر زمان نے  الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ آصف علی زرداری نےا پنے  مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے ، وہ بیرون ممالک میں  پراپرٹیز کے مالک ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی گئی تھی جس پر آج سماعت ہونا تھی ، سماعت میں  درخواست کو مسترد  کرنے یا مزید کارروائی آگےبڑھانے کا فیصلہ ہونا تھا۔ سماعت سے قبل ہی خرم شیر زمان نے اپنی درخواست الیکشن کمیشن سے واپس لے لی ۔