Friday, March 29, 2024

الیکشن کمیشن ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی لٹکنے کا خدشہ

الیکشن کمیشن ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی لٹکنے کا خدشہ
November 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی لٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ،  معاملے پر بھی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں دوریاں برقرار ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا 6دسمبر کو ریٹائر ہوں گے، وہ اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور کو خط بھی لکھ چکے ہیں  لیکن نئی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز نہ ہو سکا، وزیراعظم نے تاحال اپوزیشن لیڈر کو خط بھی نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں 12 دن باقی ہیں ، چیف الیکشن  کمشنر یا ممبران کی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت ضروری ہے ، مشاورت میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی میں ایک نشست کےلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین نام بھجواتے ہیں ۔