Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کے لئے موخر

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کے لئے موخر
December 4, 2019
وزیساسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کے لئے موخر کر دیا ، ایک تمہارا  ایک ہمارا فارمولا کے تحت حکومت نے بلوچستان کے لئے میر نوید جان بلوچ کا نام دیا ۔ سندھ کے ممبر کے لئے اپوزیشن کا ڈیڈ لاک ختم نہ ہو سکا۔ تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبران کی دو نشستیں  پہلے ہی خالی پڑی ہیں جب کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ بھی  چھ دسمبر کو  خالی ہو جائے گا۔ دوسری جانب  اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری  کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے گئی  ، اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست پر اپوزیشن کے گیارہ ارکان کے دستخط موجود ہیں  ، درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی کو فریق بنایا گیا ہے۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لئے اپوزیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنا بد قسمتی ہوگی ، ‏سیاستدان الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔