Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری ، حکومت اور اپوزیشن نے بارہ بارہ نام دیدیئے

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری ، حکومت اور اپوزیشن نے بارہ بارہ نام دیدیئے
July 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کےلئے حکومت اور اپوزیشن نے بارہ، بارہ  نام دیدیئے۔ پنجاب سے اتفاق گروپ کے سابق ایڈوائزرشہدان شریف،جسٹس(ر)وقارحسن میر، جسٹس (ر)ابراہیم الطاف کا نام شامل ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن رہنمائوں نے 40 میں سے 12 نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔92 نیوز  نے الیکشن کمیشن کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ارکان کےنام حاصل کرلیے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے حبیب اللہ خٹک، صاحبزادہ سعید احمد اورجسٹس(ر)منظورملک کا نام شامل ہے۔ بلوچستان سے جسٹس(ر)احمد لاشاری،امان اللہ رانی اورجسٹس(ر)غلام مصطفی مینگل شامل ہیں۔ پنجاب سے اتفاق گروپ کے سابق ایڈوائزرشہدان شریف،جسٹس(ر)وقارحسن میر ، جسٹس (ر)ابراہیم الطاف کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے سندھ سے جسٹس(ر)فرخ ضیا،مرزا مسعود اورسابق سفیرعبداللہ عبدالمالک بھی شامل  ہیں۔ 12ممبران کے نام پارلیمانی لیڈراپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے ۔ اس سے قبل اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اوروزیرخزانہ نے ناموں پرتبادلہ خیال کیا تھا ۔ ممبران کی تقرری پر اگلے اجلاس میں مزید شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈرنے تحریک انصاف کے رہنما ءشاہ محمودقریشی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کوبھی ناموں سے آگاہ کیا ہے۔