Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن ممبران نے استعفیٰ نہ دیا تو 4اکتوبر کودھرنا دیا جائیگا : عمران خان

الیکشن کمیشن ممبران نے استعفیٰ نہ دیا تو 4اکتوبر کودھرنا دیا جائیگا : عمران خان
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے ایک اور دھرنے کا اعلان کر دیا ،چار اکتوبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرناہوگا ،تحریک انصاف کےکپتان نے اعلان کیا کہ این اے  ایک سو بائیس سے علیم خان اور لودھراں سے جہانگیر ترین الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں یوم تشکر کے موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ میں  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان مسلم لیگ ن اور الیکشن کمیشن پر خوب گرجے ۔ عمران  خان نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ انہوں نے استعفے نہ دئیے تو چار اکتوبر کو  تحریک انصاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے گی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سوال کیا کہ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے یا الیکشن کمیشن آف  پی ایم ایل ن ۔ عمران  خان نے کہا کہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگائیں گے تاکہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا بھی اعلان کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف معصوم سی شکل بنا کر اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں ، ،جس پر کبھی کبھی انہیں بھی ترس آ جاتا ہے ۔کپتان نے ایک بار پھر وزیراعظم کو این اے 122 میں ضمنی الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تین وکٹیں اڑانے والے ٹربیونل کے ججوں کو دھمکیاں دی گئیں اور ان کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا۔انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے پیچھے نہ چھپیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں کے ساتھ ظلم ہوتا رہااور وزیرقانون اسے اراضی تنازع قرار دیتے رہے۔ عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوھری بھی ملوث تھےدھرنا الیکشن کا نظام ٹھیک کرنے کے لیے دیا  پاکستان میں قبضہ مافیا ایماندار لوگوں کو اوپر نہیں آنے دیتا ۔