Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن ممبر کیلئے نوید جان کےنام پر اتفاق ہو گیا ، شیریں مزاری

الیکشن کمیشن ممبر کیلئے نوید جان کےنام پر اتفاق ہو گیا ، شیریں مزاری
December 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر پر  پاکستان تحریک انصاف  کی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن  شیریں مزاری  نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے نوید جان کے نام پر اتفاق کرلیا۔ حکومت اور اپوزیشن کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر آگئے ، الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن کیطرف سے ارسال تین تین ناموں پر غور کیا گیا ۔ دوران اجلاس ممبر بلوچستان کیلئے وزیراعظم کیطرف سے نامزد تین ناموں میں سے نوید جان بلوچ پر اتفاق کرلیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ ممبر الیکشن کمیشن سندھ اپوزیشن کیطرف سے ہوگا ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نام فائنل کرنے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو دوبارہ ہوگا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔