Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب ریاض کیانی مستعفی ہونے پر رضامند

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب ریاض کیانی مستعفی ہونے پر رضامند
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمشن کے ممبر پنجاب  مستعفی ہونے پر رضامند ہو گئے ممبر خیبر پختونخوا اور ممبر سندھ نے بھی استعفوں کیلئے رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمشن کے ممبر پنجاب ریاض کیا نی نےالیکشن کمشن کے مشاورتی اجلاس میں بھی استعفے کی پیشکش کی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر خیبر پختونخوا اور ممبر سندھ نے بھی استعفوں کیلئے رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ہے ، سوموار تک الیکشن کمشن کے ممبران کے استعفوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ جانے کی تجویز چیف الیکشن کمشنر نے مسترد کر دی تھی عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن کے باہر دھرنے کے اعلان اور پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن کمشن کے ممبران پر  استعفوں کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے  ۔