Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کمیشن سندھ کا لاک ڈاؤن کے باعث آفس نہ آنے پر 43 ملازمین کو نوٹس

الیکشن کمیشن سندھ کا لاک ڈاؤن کے باعث آفس نہ آنے پر 43 ملازمین کو نوٹس
April 1, 2020
 کراچی (92 نیوز) الیکشن کمیشن سندھ نے لاک ڈاؤن کے باعث آفس نہ آنے پر 43 ملازمین کا نوٹس نکالا۔ وضاحتی نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سندھ کے ملازمین نے لاک ڈاون، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کےسبب چھٹیاں کیں تھیں ۔ بغیر پیشگی اطلاع کے دفتر سے غیر حاضری خلاف قانون ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے تمام ملازمین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاون کے باعث تمام تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں۔ شہر شہر سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بازاروں اور شاہراہوں پر گشت جاری ہے۔ اس مشکل وقت میں جہاں امیر طبقہ تو اطمینان سے اپنے گھروں میں محدود ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والا ایک مزدور طبقہ پریشان حال ہے ۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کہتے ہیں اعلانات بہت ہوئے ، حکومت راشن تقسیم کرنے کے وعدے کو ابتک ممکن  نہیں بناسکی ہے۔ کوروناسے بچاؤ  کیلئے حکومت  کے حفاظتی اقدامات  اپنی جگہ  مگر مزدور طبقے کا کہنا ہے اگر حکومت کی جانب  راشن  کی تقسیم کے اقدامات  نہ کیے گئے تو ہم وائرس سے پہلے بھوک سے مر جائینگے۔ قبل ازیں سعید غنی نے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں کہا ہم نے ابھی امداد تقسیم نہیں کی ابھی جو بھی کررہے ہیں فلاحی ادارے ہی کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے ملک بھر میں شہری پریشان ہیں،ایک طرف روزگار ختم ہوگیا تو دوسری طرف انہیں اشیائے خورونوش بھی مہنگی مل رہی ہیں، فلاحی اداروں کی طرف سے ریلیف کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مگر حکومت کہیں نظرنہیں آرہی۔