Wednesday, April 24, 2024

الیکشن کمیشن بے ضابطگیوں کی شکایات پر ایکشن نہیں لے رہا، مریم نواز

الیکشن کمیشن بے ضابطگیوں کی شکایات پر ایکشن نہیں لے رہا، مریم نواز
November 15, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ن لیگ کے ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتی ہیں الیکشن کمیشن بے ضابطگیوں کی شکایات پر ایکشن نہیں لے رہا، جو افسوسناک ہے۔ ن لیگی رہنماء مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ نون لیگ کے کارکنوں نے اپنے ووٹ کا پہرہ بھی دینا ہے، گلگت بلتستان کے غیور عوام شیر پر مہر لگا کر پانچ سال کی اپنی شاندار ترقی کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‎شیرو دلیرو آپ نے اپنے ووٹ کا پہرہ بھی دینا ہے۔ ‎عوام کے پولنگ اسٹیشن آنے کے جوش اور جذبے کی توہین نہ کی جائے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں ماضی کی نسبت خواتین کا انتخابی عمل بھرپور شمولیت  خوش آئند ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مشکل موسمی حالات میں گلگت بلتستان کی عوام  بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلی ہے اِن کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کو شفاف بنائے۔