Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے ایک ماہ کا اضافی وقت مانگنے کی استدعا کریگا

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے ایک ماہ کا اضافی وقت مانگنے کی استدعا کریگا
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے ایک ماہ کا اضافی وقت مانگنے کی استدعا کرے گا۔ عدالت سے استدعا کریں گے کہ 27 جولائی کے بجائے 17 اگست تک شیڈول جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔۔ قائمہ کمیٹی نے بھی سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کی سفارش کر دی۔ قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک نظام پر بریفنگ طلب کرلی،سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال خطرناک ہے، جرمنی اور دیگر ممالک الیکٹرانک ووٹنگ سے واپس مینول پر آئے گئے ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن ضرب عضب اور امن وامان کی صورتحال کے باعث فوج کو کے پی کے میں ہر پولنگ اسٹیشن پر تعینات نہیں کیا جاسکتا تھا، کے پی کے وزیراعلی نے فوج تعینات کرنے کی درخواست دی تھی۔ چیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انکوائری کمیشن میں بتائی گئی خامیوں پر قابو پائے، کمیشن نے عمران خان کے الزامات کا جواب دیدیا ہے، اب دھاندلی دھاندلی کا شور ختم ہونا چاہیئے۔