Friday, March 29, 2024

الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کا خمیازہ خودبھگتے گا : سردار ایاز صادق

الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کا خمیازہ خودبھگتے گا : سردار ایاز صادق
December 13, 2015
لاہور(92نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادقنے کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار الیکشن کمیشن کی نااہلی کی سزا بھگت چکے ہیں  اب الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کا خمیازہ خود ہی بھگتے گا  الیکشن کمیشن صرف دھمکیوں کی زبان سمجھتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ سمن آباد اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق الیکشن کمیشن پر خوب برسے انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے فنڈز لینے والا الیکشن کمیشن نااہل لوگوں سے بھرا پڑا ہے ان کی غلطیوں کی سزا وہ بھگت چکے ہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کی سزا خود بھگتے گا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ چور دروازے سے داخل ہونے والی پارٹی کی حمایت کرکے الیکشن کمیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ دھمکیوں کی زبان سمجھتا ہے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کو آرمی پبلک سکول کے معصوم شہداءکی یاد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ان کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے۔