Saturday, April 27, 2024

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، فواد چودھری 27 اکتوبر کو طلب

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، فواد چودھری 27 اکتوبر کو طلب
October 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملہ سنگین ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

نوٹس میں وزیر اطلاعات سے شواہد اور جواب مانگا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات پر پوزیشن واضح کریں۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی 3 ہفتے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ فواد چوہدری نے دوسری بار جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ  فواد چوہدری خود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ اعظم سواتی اور فواد چوہدری نے الیکٹرونگ ووٹنگ مشین پراعتراضات اٹھانے پر الیکشن کمیشن پرکڑی تنقید کی تھی اور الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔