Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن ارکان عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر آج سرجوڑ کر بیٹھیں گے

الیکشن کمیشن ارکان عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر آج سرجوڑ کر بیٹھیں گے
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن ارکان نے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن ارکان عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے حوالے سے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد کمیشن ممبران دباﺅ کا شکار ہو گئے ہیں۔ کمیشن ممبران استعفوں کے حوالے سے آج اہم فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں استعفے دینے کے آپشن پر بھی غور ہو گا۔ کمیشن ممبران عمران خان کے الزامات اور این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ استعفے دینا یا نہ دینا ممبران کی اپنی صوابدید ہے، کسی طرف سے بھی حمایت نہ ملنے سے کمیشن ممبران کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔