Thursday, March 28, 2024

الیکشن کا بگل بجتے ہی این اے 123 میں عوام کی شکایات کے انبار

الیکشن کا بگل بجتے ہی این اے 123 میں عوام کی شکایات کے انبار
June 25, 2018
لاہور (92 نیوز) الیکشن کا بگل بجتے ہی این اے 123 میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔ ٹوٹی سڑکیں، گلیوں میں گٹروں کا پانی جمع، شہری پینے کے صاف پانی کوترس گئے۔ پینے کا صاف پانی نہ ہونے اور علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں۔ کہتے ہیں جگہ جگہ پر گندے پانی کے کیچڑ کی وجہ سے روز مرہ کے معاملات کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ امیدواروں نے جب ووٹ لینا ہوتا ہے تب ہمارے آگے پیچھے پھرتے ہیں لیکن الیکشن کا وقت ختم ہوتے ہی گدھے کے سر سے سینگ کی مانند  غائب ہو جاتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے حالیہ پانچ سالہ دور اقتدار میں این اے 123 کے علاقے مکینوں کے مسائل ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے۔