Thursday, April 25, 2024

الیکشن پہلے کرائیں یا بعد میں، حکومت نہیں بچے گی، مریم نواز

الیکشن پہلے کرائیں یا بعد میں، حکومت نہیں بچے گی، مریم نواز
December 17, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ الیکشن پہلے کرائیں یا بعد میں، حکومت نہیں بچے گی۔

ن لیگی رہنماء مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ سینٹ الیکشن پہلے کرانے کا اعلان کردیا؟۔ کہا کہ پوری اپوزیشن استعفے دے گی تو حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں رہے گا، پی ڈی ایم استعفے دے دے تو یہ الیکشن نہیں کرا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے ساتھ ہیں، سپریم کورٹ کو سینٹ الیکشن میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟۔  آرڈیننس کے ذریعے آئین کا حلیہ نہیں بگاڑنے دیں گے، آئین میں تبدیلی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کو یہ سمجھ آگئی ہے کہ حکومت کے پاس دن بہت کم ہیں، آپ نے چیف جسٹس کا کام بھی خود سنبھال لیا ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم اس کے لیگل ایکشن پر بات کرینگے۔ الیکشن کا اعلان الیکشن آف پاکستان کو کرنا ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن کے اتھاڑتی کو چیلینج کرنا درست نہیں۔ آپ کنٹینرز پر کھڑے ہو کر کہا کرتے ہیں کے ادارے کسی کے ذاتی نہیں ہیں۔

مریم نواز بولیں کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے اگر فرق نہیں پڑتا تو سینٹ انتخابات جلدی کیوں، ای سی پی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنی آئینی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ پی ڈی ایم ضرور استعفے دے گی،مریم نوازآپ کی جو تصاویر جاری کی گئی تھی اس کے پیچھے آپ کا خوف عیاں تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی کا فیصلہ میٹنگ کے بعد ہوگا۔ میں سمجھتی ہوں نیب کے چیئرمین کا نام عمران خان ہے۔ اس بات پر مہر ہو چکی ہے موجودہ حکومت عمران خان کی نہیں کسی اور کی ہے۔ ن لیگ بہت بڑے امتحانات سے گزری ہے،مریم نوازآئی جی والے کیس میں بلاول کی رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔