Friday, April 26, 2024

الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر فاروق ستار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر فاروق ستار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
June 26, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ حق میں سنایا تو فاروق بھائی خوشی سے نہال ہو گئے۔  فیصلے کے بعد متحدہ رہنماء کو اُن کے چاہنے والوں نے گھیر لیا اور دل کھول کر سیلفیاں بنائیں ۔ فاروق ستار نے بھی اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کیا ، جو آتا گیا، خوشی سے سیلفی بنواتے رہے ۔ صحافیوں سے آمنا سامنا ہوا تو ایم کیوایم رہنما بولے کہ سیلفی کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں اور ساڑھے تین سو روپے کا مطالبہ کر دیا ۔ الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر فاروق ستار کو این اے 241 اور این اے 247 سے الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ۔ ٹریبونل نے فیصلے میں کہا اعتراض کرنے والا شخص فاروق ستار کے حلقے کا ووٹر نہیں ۔