Sunday, September 8, 2024

الیکشن ٹربیونل کےفیصلے کا احترام کرتے ہیں ،اتفاق نہیں : پرویز رشید

الیکشن ٹربیونل کےفیصلے کا احترام کرتے ہیں ،اتفاق نہیں : پرویز رشید
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پرویز رشید نے ٹربیونل کے فیصلے کو متعصبانہ قرار دے دیا کہتے ہیں فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، اتفاق نہیں،، الیکشن عملے کی غلطی کی سزا ایاز صادق کو کیوں دی گئی، کم ووٹوں سے ہار کر عمران خان کی تسلی نہیں ہوتی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اتفاق نہیں کرتے ، فیصلہ کرنے والے نے ن لیگ سے تعصب برتا ہے،، این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ تعصبانہ ہے۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ فیصلہ لکھنے والے منصف نے خود نمائی کو پیش نظر رکھا،اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا ہری پور میں الیکشن جیتنے والے کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کو تھوڑے ووٹوں سے ہارنے پر تسلی نہیں ہوتی،،ایاز صادق اور سعد رفیق کے حلقے  میں انتخاب ہوا تو ہری پور کی تاریخ دہرائی جائی گی۔ پرویز رشید کا مزید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا جرم بتا کر سزا مسلم لیگ ن کو دی گئی، عمران خان کو کامیابیاں اس لئے نہیں ملتی کیونکہ ان کی جماعت میں ڈکٹیٹر شپ ہے۔