Tuesday, April 16, 2024

الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ وکلاء  کے سوالات کا جواب ہے : ڈی جی نادرا

الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ وکلاء  کے سوالات کا جواب ہے : ڈی جی نادرا
June 20, 2015
لاہور(92نیوز)ڈی جی نادرا کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیول میں جمع کرائی گئی رپورٹ وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب ہے دباؤ میں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، یہ نادرا کی ساکھ کا معاملہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ  کمپنی اور نادرا کے درمیان  ایم او یو  سائن کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نادرا ڈاکڑ طاہر اکرم نے کہا کسی  کے دباؤ میں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے جو جواب ٹربیونل میں جمع کروایا ہے وہ وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب ہے۔ لاہور ٹراسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ حیدر لطیف نے کہا  کہ نادرا کے ساتھ مل کر لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ کی ای ٹیگنگ کی جائے گی۔ ای ٹیگنگ کے ذریعے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس سے ریونیو لاسز کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔