Friday, April 19, 2024

الیکشن میں کامیابی کے بعد اقتدار گلگت بلتستان کی عوام کے حوالے کرینگے:عمران خان

الیکشن میں کامیابی کے بعد اقتدار گلگت بلتستان کی عوام کے حوالے کرینگے:عمران خان
May 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اقتدار گلگت بلتستان کی عوام کے حوالے کردیں گے ،تین تین بار گلگت بلتستان میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی نے کپتان کو گلگت پہنچنے نہیں دیا لیکن کارکنوں کے اصرار پر عمران خان کو گلگت کے انتخابی جلسے سے مختصر ٹیلی فونک خطاب کرنا پڑا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تین تین بار گلگت بلتستان میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا  اب ان جماعتوں کا سورج غروب ہوچکا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام آٹھ جون کے عام انتخابات میں انصاف کرینگے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ بہت جلدگلگت بلتستان اسمبلی الیکشن کی مہم کا میں خود حصہ بنوں گا۔