Wednesday, May 22, 2024

الیکشن میں زرداری اور عمران کے ساتھ مقابلہ نہیں، نواز شریف

الیکشن میں زرداری اور عمران کے ساتھ مقابلہ نہیں، نواز شریف
May 6, 2018
مانسہرہ ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 میں میرا مقابلہ زرداری اور عمران خان کے ساتھ نہیں ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام عمران خان اور آصف زرداری کو رد کر چکے ہیں جب کہ دونوں کو 2018 کے انتخابات میں شکست فاش دیں گے ۔ نوازشریف نے کہا کہ عمران زرداری 2013 میں مجھے شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نا اہل کرا دیا ، ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہیں کہ نواز شریف کو جیل میں ڈالو ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ ملنے کی امید بھی ظاہر کر دی۔