Wednesday, May 1, 2024

الیکشن میں امپائر کی انگلی نہیں ، عوام کا انگوٹھا چلے گا،نواز شریف

الیکشن میں امپائر کی انگلی نہیں ، عوام کا انگوٹھا چلے گا،نواز شریف
May 7, 2018
جہلم ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں امپائر کی انگلی نہیں،عوام کا انگوٹھا چلے گا۔ جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان عوام چور دروازے سے تمہاری انٹری قوم روکے گی، میرا مقابلہ عمران اور زرداری سے نہیں ،کسی اور سے ہے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے جیل بھیجا جائے،سینیٹ الیکشن میں عمران خان نے تیر کے  نشان پر مہر لگائی۔پشاور کا حال بھی ٹوٹے پھوٹے کراچی جیسا ہے۔ نواز شریف پورے جلسے میں  ،مخالفین پر گرجتے برستے رہے  اور لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر ایک بار بھی احسن اقبال  کا نام نہ لیا ۔