Monday, September 16, 2024

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فاروق ستار ہی سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کرسکتے ہیں،الیکشن کمیشن

الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فاروق ستار ہی سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کرسکتے ہیں،الیکشن کمیشن
February 9, 2018

کراچی (92 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فاروق ستار ہی سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کر سکتے ہیں ۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک خط میں فاروق ستار سے بحیثیت کنونئیر سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ۔
خط میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار رابطہ کمیٹی کا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے نامزد امیدواروں کے نام منظور کئے جائیں ۔
ادھر رابطہ کمیٹی کے خط پر فاروق ستار کا غصہ بڑھ گیا ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ سربراہ کی جانب سے رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے اور اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان بڑھ گیا ۔
دوسری طرف پی آئی بی میں میڈٰیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ دل میں کوئی فتور نہیں، سربراہ فیصلے نہ کر سکے تو ایسا نظام کہیں نہیں چلتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا منتخب سربراہ ہوں ، الیکشن کمیشن پارٹی سربراہ کی حیثیت سے مجھے ہی ٹکٹ دینے کا کہے گا ۔