Monday, May 13, 2024

الیکشن ایکسپرٹ سرور باری نے انتخابات میں ای وی ایم کےاستعمال کی حمایت کردی

الیکشن ایکسپرٹ سرور باری نے انتخابات میں ای وی ایم کےاستعمال کی حمایت کردی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معروف الیکشن ایکسپرٹ اور فافن کے بانی رکن سرور باری نے انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے حق میں رائے دیدی۔ کہا کہ ای وی ایم کے استعمال کے لئے ابھی سے کام شروع کرنا ہوگا۔

پاکستان میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے تھنک ٹینک فافن کے بانی رکن سرور باری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ڈونر ایجنسی ٹی ڈی اے جو فافن کے ساتھ مل کر انتخابی عمل میں مشاہدہ کرتی تھی اس نے فافن کی ممبر تنظیموں کو بتائے بغیر الیکشن کمیشن افسران کو بھاری رقم فراہم کی جو ان کے سفری اور رہائشی اخراجات سے متعلق تھی، اس فنڈنگ سے فافن تباہ ہورہا ہے۔

بانی رکن فافن نے ای وی ایم کے استعمال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 20 سال پہلے ای وی ایم کا استعمال شروع کیا ہم نے 4 سال پہلے اسے قانون میں تو شامل کیا مگر الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹس نہ کرکے کوتاہی برتی۔

سرور باری نے کہا کہ جو مشاہدہ کرتے ہیں، ان کا کوئی مشاہدہ نہیں کررہا۔ اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔