Friday, May 10, 2024

الیکشن اصلاحات پر اب بھی اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں ، فواد چودھری

الیکشن اصلاحات پر اب بھی اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں ، فواد چودھری
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے الیکشن اصلاحات پر اب بھی اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پھر اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا اپوزیشن تنکوں  کی طرح بکھری ہوئی ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ پیپلزپارٹی کے حوالے کر دی تھی۔ بعد میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں طلاق ہو گئی۔

فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑ کر نکاح وغیرہ کرانے کا مشورہ دے دیا اور کہا سیاست  مولانا کے بس کی بات نہیں۔ فضل الرحمٰن کو اپنے کشتے بدلنے چاہئیں، کمزور لگ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نئے بجٹ میں عوامی مشکلات میں کمی آنے کی نوید بھی سنا دی۔ کہتے ہیں بجٹ ہمارے گزشتہ برسوں کی کارکردگی کا عکاس ہو گا۔ آمدنی میں اضافے پر زور دیا جارہا ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلف ہو گا۔ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فواد چودھری  نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش کر دی۔ مزید کہا ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔