Wednesday, April 24, 2024

الیکشن 2018 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی دو بیویوں والوں کو سامنے لے آئے

الیکشن 2018 کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی دو بیویوں والوں کو سامنے لے آئے
June 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )  الیکشن 2018 کو تبدیلی کا سال کہا جا رہا ہے اورعام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی دو بیویوں والے چھپے سیاستدانوں کو بھی سامنے لے آئے ، پاکستان پیپلزپارٹی ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے متعدد رہنما دو بیویوں والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔ ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف  نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا ہے  ، تہمینہ درانی اور نصرت شہباز  سابق وزیر اعلیی پنجاب شہباز شریف کی بیویاں  ہیں۔ شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی دو بیویوں کے خاوند ہیں ، رابعہ شہباز اور مہرو النسا حمزہ شہباز کی ازواج ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق نے بھی کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا انکشاف کیا، غزالہ رفیق کے علاوہ شفق حرا بھی خواجہ سعد رفیق کی بیوی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ  دو بیویوں کے خاوند ہیں ،  مسرت جمشید اور نسیم چیمہ  جمشید اقبال چیمہ کی ازواج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے زبیر کاردار نے بھی دو شادیاں کی ہیں ، صبا زبیر اور باہید اختر  زبیر کاردار کی شریک حیات ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا مبشر اقبال کی بیویوں کے نام ہیں شازیہ مبشر اور نائلہ مبشر ۔ مزہبی رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے بھی دوشادیاں کی ہیں ، نصرت بی بی اور طاہرہ حبیب  ڈاکٹر اشرف  آصف جلالی کی شریک حیات ہیں ۔