Friday, April 26, 2024

الیکشن 2018 میں اسلحے کی نمائش ، سائز سے بڑے فلیکس پر پابندی عائد

الیکشن 2018 میں اسلحے کی نمائش ، سائز سے بڑے فلیکس پر پابندی عائد
July 7, 2018
لاہور (92 نیوز) الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن دوہزار اٹھارہ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔ کسی پارٹی نے سائز سے بڑے فلیکس لگائے تو اتار لئے جائیں گے۔ لاہور الحمراہال میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عابد حسین قریشی اور ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے الیکشن ضابطہ اخلاق پر تمام پارٹیز اور آزاد امیدواروں کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ امیدوار اپنے ساتھ صرف دوگن مین  رکھ سکتا ہے ،جن کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ جلسے جلوس نکالنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہو گا ۔ دوسری جانب امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار سے دیا۔ بریفنگ کے دوران امیدواروں نے اس بات پراحتجاج کیا کہ مختلف پارٹی سربراہان کی سیکیورٹی پر الیکشن کمیشن کیوں اعتراض نہیں کرتا۔ امیدواروں نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی امیدواروں کے ساتھ سینکڑوں افراد کی سیکیورٹی پر کسی کو اعتراض نہیں۔ امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کوئی کمپلینٹ سیل بنایا جائے جہاں شکایات رپورٹ کر سکیں۔