Friday, April 19, 2024

الیکشن 2018 ، عوام کے مہنگے انتخابات کیلئے پنجاب میں 1 ارب 60 کروڑ کی لاگت آئے گی

الیکشن 2018 ، عوام کے مہنگے انتخابات کیلئے پنجاب میں 1 ارب 60 کروڑ  کی لاگت آئے گی
July 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)  الیکشن 2018 میں غریب عوام کے مہنگے انتخابات  کے لیے صرف پنجاب میں 1 ارب 60 کروڑ  کی لاگت آئے گی ۔ 3 ماہ  کیلئے  گاڑیوں  کے کرایہ  اور پٹرول   کی فراہمی  کی مد میں ڈپٹی کمشنرز  کے اکاؤنٹس میں 44 کروڑ 80 لاکھ ٹرانسفر کردیے گئے ۔ ملک  میں 2018 کے انتخابات کی تیاریاں زوروں شوروں سے جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب  کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 36 اضلاع میں تعینات ڈپٹی  کمشنرز کی وساطت  سے انتخابی عملے کو گاڑیاں  3 ماہ  کے لیے مارکیٹ  سے کرایہ  پر لے کر فراہم کی گئیں ہیں۔ گاڑیوں  کے کرایہ اور پٹرول کی فراہمی  کی مد میں صوبائی حکومت  ماہانہ  14 کروڑ 90 لاکھ روپے برداشت کر رہی ہے جس کے باعث 3 ماہ کے لیے صوبائی حکومت  کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو مجموعی طور پر 44 کروڑ 80 لاکھ روپے فراہم کر دیے گئے ہیں ۔ لاہور سمیت صوبے میں پولنگ اسٹیشنز پر کلوز سرکٹ  کیمروں کی تنصیب   کے لیے 25 کروڑ 70 لاکھ روپے اخراجات بھی صوبائی حکومت برادشت کرے گی۔