Wednesday, April 24, 2024

الیکشن 2013ءکی دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے: چوہدری شجاعت، مسلم لیگ کو مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگ جائیں: پرویزالٰہی

الیکشن 2013ءکی دھاندلی کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے: چوہدری شجاعت، مسلم لیگ کو مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگ جائیں: پرویزالٰہی
May 17, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013ءمیں دھاندلی ایک حقیقت ہے جس کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، حکمرانوں کو انڈرپاسز اور جنگلہ بس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نظر ہی نہیں آ رہا، مسلم لیگ زندہ ہے اسے مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگ جائیں۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے اور حکمرانوں کو بیرونی ممالک کے دوروں کا شوق چڑھا ہوا ہے، ہمارے دور میں بجلی، گیس کا کوئی بحران نہیں تھا، آج کل عوام مہنگائی سے تنگ ہیں، غریب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔