Friday, May 17, 2024

الیکسی مولکانوو نے سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

الیکسی مولکانوو نے سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
September 14, 2019
پیرس ( ویب ڈیسک) روس کے الیکسی مولکانوو نے سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔انہوں نے ایک سو اٹھارہ میٹر گہرائی تک غوطہ لگاکر آٹھویں بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔ فرانس میں سالانہ فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈائیورز شریک ہوئے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ڈائیورز نے تیراکی کے سامان کے بغیر سمندر میں گہرے غوطے لگا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے  ڈائیور الیکسی مولکانوو نے 4 منٹ میں بغیر سانس لیے ایک سو اٹھارہ میٹر گہرائی تک غوطہ لگاکر آٹھویں بار یہ ایونٹ اپنے نام کیا۔