Saturday, April 20, 2024

الگ تھلگ رہنے اور قوم پرستی کی پالیسیاں دنیا کی خوشحالی کیلئے خطرہ ہیں ، فرانسیسی صدر

الگ تھلگ رہنے اور قوم پرستی کی پالیسیاں دنیا کی خوشحالی کیلئے خطرہ ہیں ، فرانسیسی صدر
April 26, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) فرانسیسی صدر عمانوئیل میکخواں نے ٹرمپ ازم کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ الگ تھلگ رہنے اور قوم پرستی کی پالیسیاں دنیا کی خوشحالی کیلئے خطرہ ہیں ۔ امریکی دورے پر آئے فرانسیسی صدر میکخواں نے کانگریس کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا۔ میکخواں  نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر اُن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل سے نمٹنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ الگ تھلگ رہنے اور قوم پرستی جیسے نظریات  سے دنیا میں خوف پھیلتا ہے جسے ختم کرنا پڑے گا۔ میکخواں نے خطاب کے دوران امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ  نئے معاہدے تک ایران سے جوہری معاہدہ ختم نہ کریں ۔