Sunday, September 8, 2024

    الوداع..............کمار سنگاکارا

    الوداع..............کمار سنگاکارا
March 18, 2015
سڈنی(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں سری لنکن ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی کمار سنگاکارا کا ون ڈے کیریئر بھی ختم ہو گیا۔ کرکٹ شائقین انہیں سچن ٹنڈولکر کے بعد دنیا کا بہترین بیٹسمین قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا تھا۔ میگا ایونٹ میں لگاتار چار سنچریاں بنانے والے سنگاکارا اپنے آخری ون ڈے میچ میں زیادہ اچھی کارکردگی تو نہ دکھا سکے۔ جنوبی افریقی باؤلرز کے ہاتھوں گرتی وکٹوں نے انہیں بھی ٹک ٹک پر مجبور کر دیا۔ سنگاکارا چھیانوے گیندوں پر پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں  پانچ سو  رنز کا مجموعہ ترتیب دینے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے۔ چارسنچریز کی مدد سے انہوں نے کل پانچ سو اکتالیس رنز بنائے۔ کمار سنگاکارا نے کیریئر میں چار سو چار ون ڈے میچ کھیلے جن میں  پچیس سنچریز اور چورانوے نصف سنچریز شامل ہیں۔ انہوں نے چودہ ہزار دو سو بتیس رنز بنائے اور یوں سچن ٹنڈولکر کے بعد ون ڈے میں چودہ ہزار کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بلےباز بنے۔ سنگاکارا رواں برس اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سےبھی ریٹائر ہو جائیں گے۔