Thursday, May 2, 2024

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں ، فردوس عاشق اعوان

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں ، فردوس عاشق اعوان
May 7, 2019
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف  کی ضمانت ختم ہونے پر واپس جیل جانے سےمتعلق کہاکہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے جاتی عمرہ میں 6ہفتہ گزارنے سے نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔

بیماری ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ ایک مجرم کی جیل کیلئے جلوس کے ساتھ روانگی مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کو جلوس میں لے جاکر لوگوں کا رمضان خراب نہ کریں،اپنی تجوریاں بھرنے والے عام آدمی کا خیال نہیں کر سکتے،کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو حکومتی مشینری حرکت میں آئےگی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا  عدالتوں سے سزا ملنے پر ریلیاں نکالنے کی بجائے شرمندہ ہونا چاہئے، سزا یافتہ مجرم کو جلوس کی شکل میں جیل لانا انوکھی منطق ہے،لیگی قیادت اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں ۔