Sunday, September 8, 2024

اللہ کرے عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو : رحمان ملک

اللہ کرے عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو : رحمان ملک
July 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اللہ کرے عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو وہ کسی دن عمران خان اور شہباز شریف کو اکٹھے بٹھا کر پوچھیں  گےآخردونوں کا مسئلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمٰن ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو دعا دیتے ہیں کہ ان کی تیسری شادی کامیاب رہے۔ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کسی دن عمران خان اور شہباز شریف سے شادیوں کے حوالے سے پوچھیں گے کہ مسئلہ کیا ہے۔ رحمن ملک کہنا تھا کہ امریکہ کا بھارتی سیٹلایٹ کو جاسوسی کیلئے استعمال کرنا پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حقانی گروپ سمیت تمام طالبان گروپ افغانستان میں بیٹھے ہیں۔ اس لئے پاکستان پر الزام لگانا درست نہیں رحمن ملک نے اشرف غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی اور ان کے کچھ وزراءبھارت کیلئے کام کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرے۔