Friday, April 26, 2024

دین کے نفاذ کیلئے نکلنا ہوگا، علامہ خادم حسین رضوی

دین کے نفاذ کیلئے نکلنا ہوگا، علامہ خادم حسین رضوی
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تحریک لبیک کا عظیم الشان جلسہ باغ جناح گرؤ انڈ میں ہوا ۔ جلسے میں عوام کا سمندر امڈ آیا ۔ ہر جانب تحریک لبیک کے پرچموں کی بہار ا دکھائی دی جبکہ آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان رنگین ہوگیا ۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اہل کراچی نے جمع ہوکر پیغام دیا ہے ۔ اتنے نعرے لگائیں کہ ملک بھر کا گند دھل جائے ۔

علامہ خادم حسین کہتے ہیں ملک کی ترقی جھوٹ بولنے میں نہیں، ہم جمع اور تفریق کرنے والے لوگ نہیں ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ پورا سندھ لوٹ لیا گیا، تھر میں بچے بھوک سے مررہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانا ہوگی ۔