Thursday, September 19, 2024

اللہ کا شکر ہے طبیعت بہتر ہے،اپنےسیل میں نماز پڑھ لیتا ہوں ،نواز شریف

اللہ کا شکر ہے طبیعت بہتر ہے،اپنےسیل میں نماز پڑھ لیتا ہوں ،نواز شریف
August 15, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے  طبیعت بہتر ہے ، اپنے سیل میں نماز پڑھ لیتا ہوں ۔ اپنی غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ  مریم نواز سے ملاقات والے دن بات ہو جاتی ہے  ۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سے جو سلوک ہوا اس پر پورا پاکستان سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ۔ شہبا زشریف نے کہا کہ  نوازشریف نے خود اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا کہا  ہے ،  شہباز شریف نے دھاندلی زدہ انتخاب کو پوری طرح بے نقاب کرنے کا اعلان بھی کردیا۔