Sunday, September 8, 2024

اللہ نے قوم کی دعاﺅں سے مجھے نئی زندگی بخشی : گلوکار شوکت علی

اللہ نے قوم کی دعاﺅں سے مجھے نئی زندگی بخشی : گلوکار شوکت علی
July 17, 2016
لاہور (92نیوز) فوک گلوکار شوکت علی ابوظہبی میں زیر علاج رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ شوکت علی کو تقریب میں شرکت کے لیے امریکاجاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے وطن واپسی پرلاہور ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار شوکت علی کاکہنا تھا کہ پورے ملک کی دعائیں میرے ساتھ تھیں جس کی بدولت اللہ نے مجھے نئی زندگی بخشی۔ جب تک زندہ رہوں گا پاکستان کے گاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستان ڈے کی تقریب میں شرکت کرنا تھی اور اب طبیعت بہتر ہونے پر ضرور امریکا جاوں گا۔ shokat ali